ویسے تو کیلا ہماری صحت کے لیے بیحد ضروری ہے، کیونکہ اس میں وٹامن بی-6، بی-12، وٹامن سی، آئرن فائبر، میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور ایتھائلین پایا جاتا ہے۔
کیلے کے چھلکوں میں ہماری خوبصورتی اور صحت کے اہم راز چھپے ہوئے ہیں، ایکنی ہو جائے تو کیلے کے چھلکے کو اندر کی طرف سے منہ پر رگڑیں، اس سے ایکنی کم ہو جائیں گی۔
چہرے پر نشانات یا داغ دھبے پڑ گئے ہیں تو چھلکے منہ پر رگڑنے سے یہ نشانات اور داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔آنکھوں کے گرد کالے گھیرے پڑ گئے ہیں تو کیلے کے چھلکے کو پیس کر ایلوویرا جیل میں ملائیں اور آنکھوں کے گرد لگا لیں، دانتوں پر جمی پیلاہٹ کو ہٹانے کے لئے ہفتے میں 2سے 3مرتبہ چھلکے کو دانتوں پر پانچ سیکنڈ تک رگڑ کر پانی سے دھو لیں آپ کے دانت چمک جائیں گے۔
چہرے پر پڑی جھریوں پر چھلکے کو رگڑنے سے جھریاں کم ہو سکتی ہیں۔ کیلے کے چھلکے خارش اور الرجی کی جگہ پر مسلنے سے فائدہ دیتا ہے۔