تعارف
ہیومن رائٹس واچ (میگزین)
ماہنامہ ہیومن رائٹس واچ میگزین ممتاز صحافی غلام مصطفی چوہدری کی ادارت میں لاہور (پاکستان) سے شائع ہوتا ہے۔ہیومن رائٹس واچ میگزین بنا کسی تعطل سے باقاعدگی کے ساتھ 2010ء سے وقت حاضر تک شائع ہو رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ میگزین کے بانی سینئر صحافی غلام مصطفی چوہدری ہیں۔انھوں نے میگزین کی ادارتی ذمہ دارویوں کے ساتھ ساتھ میگزین کے امور کی نگرانی کے فرائض بھی بہتر طور پر سنبھال رکھے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ میگزین میں انسانی حقوق کے تحفظ وفروغ کے علاوہ سماجی مسائل پر ملک کے بہترین ادیبوں و لکھاریوں کی تحاریر شامل کی جاتی ہیں ۔نیز میگزین میں انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا بھر میں ہونے والی سرگرمیوں کا بھرپور احاطہ کیا جاتا ہے ۔علاوہ ازیں ہیومن رائٹس واچ میگزین میں شوبز ،صحت ،کھیل ،بین الاقوامی خبریں ، خصوصی رپورٹس، ادب، سماجی مسائل اور خواتین کے بارے میں مضامین و نیوز بھی شامل ہوتی ہیں۔
معاشرے میں لکھے گئے جیتے جاگتے افسانے اور تجزیئے بھی میگزین کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ میگزین میں باقاعدگی سے ملک کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے انٹرویوز بھی شائع کیے جاتے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ میگزین کو اندرون اور بیرون ممالک کے مختلف سماجی حلقوں میں اِس کے متنوع موضوعات کی بنا پر بہت پسند کیا جاتا ہے ۔
میگزین کے 2010ء سے وقتِ حاضر تک کے سبھی شمارے آن لائن بھی دستیاب ہیں۔ اِس لیے اندرونِ ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک کے سبھی قارئین میگزین کے پرانے اور تازہ شماروں سے آن لائن بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔