انسانی حقوق اور سماجی مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے والا ایک غیر جانبدار میگزین

پنجاب؛ زراعت اور تعمیراتی شعبے میں چائلڈ لیبر ختم کرنے کیلیے تجاویز مرتب

پنجاب؛ زراعت اور تعمیراتی شعبے میں چائلڈ لیبر ختم کرنے کیلیے تجاویز مرتب

لاہور: زراعت اور تعمیراتی شعبے میں چائلڈ لیبر ختم کرنے کے سلسلے میں لیبر ڈیپارٹمنٹ اور لیبر کورٹس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے تجاویز مرتب کرلی گئیں جو منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ممبر پنجاب ندیم اشرف، ڈائریکٹڑ لیبر ویلفیئر پنجاب محمد شاہد، بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم اور تقریب کے میزبان سرچ فار جسٹس کے سربراہ افتخار مبارک اور 18 اضلاع میں کام کرنے والی این جی اوز کے اتحاد چلڈرن ایڈوکسی نیٹ ورک کی ترجمان راشدہ قریشی سمیت دیگر نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں چائلڈ لیبر پالیسی پر مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا۔

بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبر میں کمی اور بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اور سیاسی طور پر حمایت یافتہ پالیسی کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر پنجاب محمد شاہد نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ لیبر زراعت، لائیو اسٹاک اور تعمیراتی شعبے میں ہے لیکن ان شعبوں میں چائلڈ لیبر کی مانیٹرنگ، کارروائی کے لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔

 

 انہوں نے بتایا کہ زراعت اور تعمیراتی شعبوں میں چائلڈ لیبر کے خلاف کارروائی کو قانون کا حصہ بنانے کے لیے لیبر پالیسی میں تجاویز مرتب کی گئی ہیں جن کی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے