انسانی حقوق اور سماجی مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے والا ایک غیر جانبدار میگزین

نیویارک میں ماسک پہننے  پر پابندی عائد کر دی گئی

نیو یارک
نیو یارک

واشنگٹن: نیویارک میں ماسک پہننے پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔ناسا کانٹی کی جانب سے ماسک پر پابندی کا بل منظور کرنے کا مقصد اسرائیل کی جنگ میں امریکی حمایت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی شناخت کرنا ہے۔کانٹی کا کہنا ہے کہ یہ بل ہر قسم کے عوامی احتجاج پر نافذ ہو گا، اور اس سے دوران احتجاج مبینہ تشدد اور امریکی دشمنی میں ملوث مظاہرین کی شناخت معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔

شہری حقوق کے حامیوں نے اس اقدام کو اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی کے طور پر مسترد کر دیا ہے، ۔اس بل کے تحت عوامی مقامات پر شناخت چھپانے کے لیے چہرے کو ڈھانپنا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ایک سال قید اور ایک ہزار ڈالر جرمانے کی ہو سکتی ہے۔

 

کانٹی کا کہنا ہے کہ صحت یا طبی وجوہات کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی مقاصد اس بل سے مستثنی ہیں۔نیو یارک سول لبرٹیز یونین کا کہنا ہے کہ یہ بل اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top