رپورٹ: ارفع عاربی
کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر،لیڈرز کلب کے ہر ہیلتھ اقدام نے شاہ رح ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
یہ اسٹریٹجک شراکت داری ہر مارکیٹ پلیس ایونٹ کے اثر کو بڑھانے پر مرکوز ہے، جو خواتین کی قیادت والے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔
اس ایم او یو کا بنیادی مقصد ہر ہیلتھ اور شاہ رح ٹیکنالوجیز کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ ہر مارکیٹ پلیس ایونٹ کی کامیاب تشہیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس تعاون کے تحت کئی کلیدی شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا، جن میں باقاعدہ سوشل میڈیا فیچرز، جامع ایونٹ کوریج، اور میڈیا کے روابط اور معاونت شامل ہیں۔
شاہ رح ٹیکنالوجیز اپنی وسیع ڈیجیٹل موجودگی کے ساتھ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باقاعدگی سے ایونٹ کی تشہیر کرے گا۔ تاکہ ایونٹ وسیع تر سامعین تک پہنچ سکے۔ شاہ رح ٹیکنالوجیز اپنے مضبوط میڈیا روابط کا استعمال کرتے ہوئے میڈیا شراکت داریوں اور کوریج کے حصول میں بھی مدد کرے گا، جس سے ایونٹ کی رسائی اور اثر میں اضافہ ہوگا۔
ہر ہیلتھ اقدام کی سی ای او ثنا خان نے اس تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت کاروباری خواتین کی مدد اور ان کو بااختیار بنانے کے مشن کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
شاہ رح ٹیکنالوجیز کے سی ای او حامد سعید نے لیڈرز کلب کے ہر ہیلتھ اقدام کے ساتھ ایم او یو کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی معاونت اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مہارت فراہم کرکے، شاہ رح ٹیکنالوجیز کاروباری خواتین کی آواز کو مزید بلند کرنے اور ان کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کی امید رکھتی ہے۔