ممبئی: بھارتی اداکارہ ملیکہ شیراوت نے کہا کہ ماضی میں انہیں بھارتی معاشرے کو خواتین کیلئے قدامت پسند کہنے پر میڈیا کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں کولکتہ واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہاں تبدیلی کیلئے آواز اٹھانے والی خواتین کی مخالفت اکثر بااثر خواتین ہی کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنا ایک پرانا بیان دوبارہ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت خواتین کیلیے قدامت پسند ہے کیونکہ یہاں اتنے زیادہ ریپ کیسز سامنے آتے ہیں جو اخبارات کی سرخیاں بنتے ہیں۔
ملیکہ شیراوت نے اپنے انسٹاگرام پر اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتنے سال پہلے یہ بیان دینے پر ان پر حملہ کیا گیا اور ہراساں کیا گیا تھا۔