جائنٹ چپلی کباب بنانے کے اجزا: گائے کا گوشت ڈیڑھ(1 1/2 )کلو۔پیاز (کٹی اور نچوڑی ہوئی) ڈیڑھ11/2)کپ ٹماٹر(کٹے ہوئے) 1کپ۔ ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ۔
ہرا دھنیا 1/2 کپ۔سکریمبلڈایگ کپ۔ہری مرچ (کٹی ہوئی) 1/4کپ۔انار دانہ(کٹا ہوا) 1/2 کپ۔ نمک 1کھانے کاچمچ۔مکئی کا آٹا 1 کپ۔ لال مرچ پائوڈر 2 کھانے کے چمچ۔
کٹی لال مرچیں 2 کھانے کے چمچ۔دھنیا پسا ہوا 2 کھانے کے چمچ۔زیرہ پائوڈر 1 کھانے کا چمچ۔ ترکیب: جائنٹ چپلی کباب بنا نے کے لئے ایک بال میں گائے کے گوشت کا قیمہ، پیاز، ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ، اسکرمبلڈ ایگ، دھنیا پائوڈر، انار دانا، نمک، مکئی کا آٹا، لال مرچ پائوڈر، کٹی لال مرچیں، ہرا دھنیا اور زیرہ پائوڈر ڈال کراسے اچھی طرح ملا لیں۔
اب کباب کی شکل بنائیں اور شیلو فرائی کریں جب تک کہ دونوں طرف پوری طرح پک نہ جائیں۔. جائنٹ چپلی کباب تیار ہے۔