انسانی حقوق اور سماجی مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے والا ایک غیر جانبدار میگزین

آئمہ بیگ کا پاکستان میں ”می ٹو”مہم چلانے کا اعلان

آئمہ بیگ
آئمہ بیگ

شوبز ڈیسک:آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مجھے بہت ہمت ملی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میرے ملک کی خواتین کو مضبوط بنانے اور انہیں دھوکے باز لوگوں سے بچانے کے لیے می ٹو مہم کی بہت ضرورت ہے۔

 

گلوکارہ نے کہا کہ میں بہت جلد می ٹو تحریک کا آغاز کرنے والی ہوں، میں خواتین کے لیے آواز بلند کروں گی۔آئمہ بیگ نے کہا کہ اس تحریک کے ذریعے پیغام دوں گی کہ ہم خواتین کوئی کھلونا یا مذاق نہیں ہیں بلکہ ہم مردوں کے اس دنیا میں وجود کا سبب ہیں لہٰذا ہمیں عزت ملنی چاہیے۔گلوکارہ نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس می ٹو تحریک کے ذریعے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کریں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top